December 7, 2025 9:31 PM

printer

بھارتی نشانے باز سِمرن پریت برار نے، دوحہ میں ISSF عالمی کپ کے فائنل میں، خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے

نشانے بازی میں سمرن پریت کور برار نے آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں ISSF عالمی کپ فائنل میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ 21 سالہ کھلاڑی نے جنوبی کوریا کی Yang J-In کے 50 میں سے 41 شارٹ لگانے کے پیرس اولمپکس کے جونیئر ورلڈ ریکارڈ کی بھی برابری کی ہے۔
اشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ وہ 413 اعشاریہ تین اسکور کرکے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے نشانے باز چیک جمہوریہ کے Jiri Privratsky سے صرف صفر اعشاریہ 9 پوائنٹ پیچھے تھے، جنہوں نے 414 اعشاریہ دو کا اسکور کیا۔ چین کے اولمپک چمپئن Liu Yukun نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ بھارت، پانچ تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اِن میں سونے کے دو، چاندی کے دو اور کانسے کا ایک تمغہ شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔