ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 22, 2025 9:58 AM

printer

بھارتی نشانے باز سمرن پریت کور برار نے کل ، ISSF میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ 

بھارتی نشانے باز سمرن پریت کور برار نے کل انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن، ISSF میں پیرو کی راجدھانی لیما میں واقع Las Palmas Shooting Range میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔   یہ اُن کا پہلا سینئر بین الاقوامی میڈل ہے۔ پیرس اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی منوبھاکر چوتھے مقام پر ہیں۔ بھارتی نشانے باز نے پانچ ریپڈ فائر شاٹ فائنل کی 10 سیریز میں مجموعی طور پر 33 Hitts لگائے، جوکہ چین کی Sun Yujie سے ایک کم تھا، جنہوں نے اس مقابلے میں یکے بعد دیگرے  عالمی کپ تمغے جیتے ہیں۔ چین کی دوسری کھلاڑی Qianxun نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس مقابلے میں سونے کے دو اور کانسے کے ایک تمغے کے ساتھ یہ بھارت کا چاندی کا چوتھا تمغہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں