بھارت نرس Nimisha Priya کی پھانسی جو کل یمن میں دی جانی تھی، ملتوی کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے Nimisha Priya کے کنبے کیلئے مزید وقت طلب کرنے کی خاطر حالیہ دنوں میں جامع کوششیں کی ہیں تاکہ دوسرے فریق کے ساتھ ایک باہمی طور قابل قبول حل تک پہنچا جاسکے۔ کیس کی شروعات سے حکومت نے اِس معاملے میں ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔ اس کی حساسیت کے باوجود بھارتی عہدیداران مقامی جیل حکام اور استغاثے کے دفتر سے مسلسل رابطے میں ہیں، جس سے پھانسی کو ملتوی کیا گیا ہے۔
Site Admin | July 15, 2025 9:32 PM
بھارتی نرس Nimisha Priya کی یمن میں پھانسی ملتوی کردی گئی ہے