December 24, 2025 2:55 PM

printer

بھارتی موسمیات کے محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، بہار اور پنجاب میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات کے محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، بہار اور پنجاب میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور اتراکھنڈ سمیت شمال مشرقی حصے میں اس ماہ کی 28 تاریخ تک گھنے کہرے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران دلّی-NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب کے زمرے میں آگیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں AQI-318 درج کیا گیا۔