May 23, 2025 9:43 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تک کونکن اور گوا میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تک کونکن اور گوا میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، انڈمان ونکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور گجرات میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے ہریانہ، پنجاب، دلّی، جموں، کشمیر، لداخ، کلکت، بلتستان اور مظفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہنے کی امید ہے۔ اس دوران اگلے دو سے تین دن کے دوران مغربی راجستھان میں شدید گرمی جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے خطے میں دھول بھری آندھی چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×