بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ روز میں آندھراپردیش، کرناٹک، تلنگانہ اور رائل سیما کے حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ آندھراپردیش، اندرونی کرناٹک، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ کے کچھ حصوں میں بھی کَل گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑ سکتی ہیں۔اِس دوران دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار بدستور خراب کے زمرے میں ہے۔ آج شام چار بجے اے کیو آئی 291 درج کیا گیا۔
Site Admin | November 4, 2025 9:41 PM
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے