January 5, 2026 9:21 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کل تک دلّی، چنڈی گڑھ، مشرقی اترپردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ اور پنجاب میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کل تک دلّی، چنڈی گڑھ، مشرقی اترپردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ اور پنجاب میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے تین روز کے دوران دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جھارکھنڈ اور راجستھان کے علاقوں میں سرد لہر چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے بہار اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں آج شدید سردی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار لگاتار خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کے کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح 7 بجے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ AQI، 266 ریکارڈ کیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔