December 3, 2025 9:18 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے کُچھ حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہئ موسمیات کے مطابق، آندھرا پردیش میں دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ کے مقامات پر آج گھنے دھند کی توقع ہے۔

دریں اثنا، دلّی-NCR میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہے گا۔ سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، خطے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس AQI آج صبح 6 بجے تک 377 ریکارڈ کیا گیا۔×