January 16, 2026 10:00 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے صبح کے اوقات میں دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں گھنے سے بہت گھنے کُہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے صبح کے اوقات میں دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں گھنے سے بہت گھنے کُہرے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آسام، میگھالیہ، بہار، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، مغربی بنگال اور سکم میں بھی کہیں کہیں منگل تک گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش میں آج موسم سرد رہے گا۔×