بھارتی موسمیات محکمے IMD نے دلی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، راجستھان، مغربی اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور پنجاب کے بعض علاقوں میں سرد لہر کے حالات رہنے کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہریانہ، راجستھان، دلّی، بہار، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے اور سکّم کے علاقوں میں 17 جنوری تک گہرے کہرے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں گرج چمک کی بھی پیش گوئی کی ہے۔x