January 11, 2026 9:25 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے دلّی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے دلّی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا کہ بہار، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان اور مظفرآباد میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ راجستھان، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکّم، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں شدید بارش کا انتباہ دیا ہے۔×