بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے دو روز کے دوران دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اڈیشہ، پنجاب، مشرقی اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے علاقوں میں گہرے سے بہت گہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کل بہار، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، راجستھان، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، سکّم، اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ سری لنکا کے ساحل سے ملحقہ علاقوں، جنوب مغربی خلیجِ بنگال اور آس پاس کے علاقوں نیز جنوبی مشرقی خلیجِ بنگال کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس دوران دلّی این سی آر میں ہوا کا معیار لگاتار بے حد خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطابق رات آٹھ بجے قومی راجدھانی میں AQI، 310 تھا۔
Site Admin | January 4, 2026 9:36 PM
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے دو روز کے دوران دلّی، ہریانہ، پنجاب، مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ میں بہت گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے