بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج شمالی بہار اور مشرقی اترپردیش میں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ صورتحال کل تک ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں جاری رہے گی۔ IMD کے مطابق اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ سمیت پورے ہفتے ملک کے شمال مشرقی حصے میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے کے کچھ علاقوں میں بھی کَل تک ایسا ہی موسم رہے گا۔ اس دوران، ملک کے شمالی حصے میں جموں وکشمیر، لداخ، مغربی راجستھان، ہماچل پردیش اور پنجاب میں کَل شدید بارش کاامکان ہے۔IMD نے کَل دلّی NCR میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور پچاس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | October 4, 2025 9:40 PM
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج شمالی بہار اور مشرقی اترپردیش میں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے