بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اتر پردیش میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کا ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔
IMD کے مطابق، ہماچل پردیش، راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں آج سرد اور شدید سرد لہر کے حالات رہنے کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی محکمے نے آئندہ 3 سے 4 دن تک دلی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی علاقوں، سکّم اور اتراکھنڈ میں گہرے کہرے کے حالات جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔×