January 23, 2026 9:41 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، پنجاب اور اتراکھنڈ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے، اولے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، پنجاب اور اتراکھنڈ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے، اولے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان اور مغربی اور مشرقی اترپردیش میں بھی گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے، اولے گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کہیں کہیں گھنا کُہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کے اضافے کا امکان ہے۔×