بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج گجرات خطے میں بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آج سوراشٹر اور کَچھ میں بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران مہاراشٹر میں کہیں کہیں اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کَل تک بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ، اتراکھنڈ، کونکن اور گوا میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔×
Site Admin | August 21, 2025 3:13 PM
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج گجرات خطے میں بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے
