بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج گجرات خطّے میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے راجستھان، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، سوراشٹر، کَچھ اور مدھیہ پردیش میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال سمیت ملک کے شمال مشرقی حصے میں شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، بہار، ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی اور NCR میں دن میں شدید بارش کا امکان ہے۔×
Site Admin | September 5, 2025 10:01 AM | IMD weather
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج گجرات خطّے میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
