December 12, 2025 10:05 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، شمالی اندرونی کرناٹک، اُڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی اترپردیش میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، شمالی اندرونی کرناٹک، اُڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی اترپردیش میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں گہرا کہرا چھائی رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران دلّی NCRمیں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں آج صبح 7 بجے اے-کیو-آئی 329 درج کیا گیا۔×