July 11, 2025 9:45 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں بھی آج دن بھر شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اترپردیش، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور شمال مشرقی ریاستوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کَل تک آندھرا پردیش، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور تلنگانہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔×