July 17, 2025 3:25 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے حصوں میں بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے حصوں میں بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے آئندہ تین روز کیلئے کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ کیرالہ میں IMD نے کاسَرگوڈ، کَنّور، وایاناڈ اور کوزی کوڈ اضلاع کیلئے اورینج الرٹ، جبکہ مَلَپ پورم، پلکّڑ، تھریسور، ارناکُلم، اِڈوکی اور اَلاپوزا اضلاع کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ کرناٹک میں Udupi اور Kodagu میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے، اِن اضلاع میں اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

موسمیات کے محکمے نے بہار، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، دلّی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، راجستھان، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے، تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔