بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مدھیہ مہاراشٹر، کونکن گووا اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMDنے کل ساحلی کرناٹک کے بعض مقامات جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقے، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات بہت شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو دنوں کے دوران کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالا، ماہے، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں شدید سے بہت شدید کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD نے دلی NCR میں آئندہ دو سے تین دنوں تک ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔x