بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج اُڈیشہ، آسام اور میگھالیہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران دلّی، ہریانہ، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، اُڈیشہ، تلنگانہ، شمالی کرناٹک، وِدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سِکّم کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے آج سوراشٹر، کَچھ، مغربی راجستھان، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں گرم لہر کی صورت حال کی بھی پیش گوئی کی ہے۔×