ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:31 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج اروناچل پردیش، ساحلی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج اروناچل پردیش، ساحلی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے گجرات، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، سکم، تلنگانہ اور وِدربھ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔ اس دوران IMD نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی حصے، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش اور پنجاب میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔×