August 1, 2025 9:33 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور،،میزورم، تریپورہ، راجستھان، اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور سکّم میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آئندہ 6 روز کے دوران ہمالیائی خطّے کیرالہ، ماہے، لکش دیپ، کرناٹک، رائل سیما، ساحلی آندھراپردیش، یانم اور تلنگانہ میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اُس نے کہا ہے کہا اگلے 5 سے 6 روز کے دوران ملک کے مغربی، مشرقی اور وسطی حصوں میں اسی طرح کی صورتحال رہے گی۔×