بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے انڈمان نکوبار جزائر میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے اگلے تین روز کے دوران کیرالہ، ماہے اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو روز میں مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں سردی میں اضافہ ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ صبح 6 بجے اے کیو آئی 374 درج کیا گیا۔ ہوا کے خراب معیار کے پیشِ نظر ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے قومی راجدھانی اور اُس سے متصل علاقوں میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے کا تیسرا مرحلہ GRAP-3 نافذ کیا ہوا ہے۔×