بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے اگلے تین سے چار دنوں میں ملک کے جنوبی حصے، ساحلی آندھرا پردیش، یانَم, رائل سیما، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال کَل ملک کے شمال مغربی حصے پنجاب اور ہریانہ میں رہنے کا امکان ہے اور اتوار سے جموں وکشمیر، لداخ، گلکت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بھی اسی طرح کی صورتحال کی امید ہے۔ اس کے علاوہ بہار، مشرقی اترپردیش اور مغربی راجستھان میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران شدید گرمی رہے گی۔×
Site Admin | May 16, 2025 9:59 AM | IMD weather
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔