November 28, 2025 9:53 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ہماچل پردیش اور اُڈیشہ کے کچھ حصوں میں کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران  تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آندھراپردیش، کیرالہ اور ماہے میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔×