December 5, 2025 9:43 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ میں کہیں کہیں کہرہ چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور شدید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار آج صبح بہت خراب کے زمرے میں تھا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق صبح 7 بجے اے-کیو-آئی 325 درج کیا گیا۔×