ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 10:00 AM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے گجرات میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کا سلسلہ ہفتے تک اور راجستھان میں کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے گجرات میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کا سلسلہ ہفتے تک اور راجستھان میں کَل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق دلی، چنڈی گڑھ، ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر، لداخ، اوڈیشہ اور وسطی آندھرا پردیش میں بھی آج کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

اُدھر ہماچل پردیش میں رُک رُک کر بارش ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کے میدانی ضلعوں میں لگاتار بارش ہونے اور ندی نالوں کے کناروں سے باہر بہنے کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ موسمیات محکمے نے دو ضلعوں کانگڑا اور چمبا میں شدید بارش کے امکان کے مدِّنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔x