بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے کل تک کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD کے مطابق آئندہ سات روز کے دوران کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں شدید سے بہت شدید بارش جاری رہے گی۔ جنوب مغربی راجستھان میں بھی بہت زیادہ شدید بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، اروناچل پردیش اور سکّم میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس ماہ کی 24 تاریخ تک جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی اِسی طرح کی صورتحال رہے گا۔ ملک کے مغربی حصے میں آئندہ 6 روز کے دوران کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں یہی صورتحال رہے گی۔ کل بہار میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ IMD نے کل دلّی اور این سی آر میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بہت ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Site Admin | July 19, 2025 9:39 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں کَل تک انتہائی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے