بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں شدید سردی کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اِدھر دلّی، ہریانہ، پنجاب، چندی گڑھ اور اترپردیش میں اگلے دو دن کے دوران، کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق، بہار، اترا کھنڈ، اُڈیشہ، جموں، ہماچل پردیش، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، سکم، آسام اور میگھالیہ میں بھی اگلے تین دن کے دوران گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان اور جھارکھنڈ میں کَل تک سردی کا زور جاری رہے گا۔×
Site Admin | January 14, 2026 3:09 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں شدید سردی کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔