بھارتی موسمیات محکمے نے کہاہے کہ اس سال جنوب مغربی مانسون کے جلد آنے کا امکان ہے۔ اُس نے اگلے دو سے تین دن کے دوران کیرالہ میں مانسون کے آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آئندہ دو تین دن کے دوران مہاراشٹر، کونکن، گوا اور گجرات میں شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی خطے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اتوار تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں کل تک شدید بارش کا امکان ہے۔ دلّی-این سی آر خطے میں بھی ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔×
Site Admin | May 22, 2025 3:21 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے کہاہے کہ اس سال جنوب مغربی مانسون کے جلد آنے کا امکان ہے