بھارتی موسمیات محکمے نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اُڈیشہ اور وِدربھ کے بعض حصوں میں سردی کا زور جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِدھر انڈمان و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات محکمے نے آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ میں اگلے تین دن تک کہیں کہیں گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔