December 10, 2025 9:47 AM | IMD weather

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مہاراشٹر، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں اگلے دو دن تک موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مہاراشٹر، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں اگلے دو دن تک موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ہماچل پردیش، اوڈیشہ، مشرقی اترپردیش، آسام اور منی پور میں صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اِدھر شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں رفتہ رفتہ دو ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آنے کا امکان ہے۔

دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق خطے میں ہواکی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح  7 بجے 269 ریکارڈ کیا گیا۔x