بھارتی موسمیات محکمے نے پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور ہماچل پردیش میں اگلے دو دن تک گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
انڈمان و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق بورڈ کے مطابق آج دن میں ایک بجے ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 302 ریکارڈ کیا گیا۔