بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں اگلے تین دن کے دوران برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ میں کَل کہیں کہیں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، جھارکھنڈ اور بہار میں موسم سرد رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ دلّی، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش، شمالی مدھیہ پردیش اور بہار میں بھی کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کُہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
Site Admin | December 20, 2025 9:35 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی ہمالیائی خطے میں اگلے تین دن کے دوران برفباری کی پیشگوئی کی ہے