June 19, 2025 3:41 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے قومی راجدھانی میں کَل تک ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے قومی راجدھانی میں کَل تک ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق بہار، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ، ساحلی آندھرا پردیش اور انڈمان و نکوبار جزائر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھی آج بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، بھارتی موسمیات محکمے کے سینئر سائنسداں RK Jenamani نے کہا کہ جھارکھنڈ میں شدید بارش کا سلسلہ کَل تک جاری رہنے کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔