December 6, 2025 9:34 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ میں کہیں کہیں سردی کا زور بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ میں کہیں کہیں سردی کا زور بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی آج شام بھی بہت خراب کے زمرے میں رہی۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج شام 7 بجے خطے میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 322 ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں صبح کے اوقات میں گہرا کُہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِن میں آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔