بھارتی موسمیات محکمے نے بہار میں موسم کہیں سرد اور کہیں بہت زیادہ سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مشرقی اترپردیش اور ہماچل پردیش میں بھی اسی طرح کا موسم رہے گا۔ موسمیات محکمے کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ اور مظفر آباد میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں گہرے کہرے کی وجہ سے کئی ریل گاڑیوں کی آمدروفت میں رکاوٹ پڑی ہے۔ بھارتی ریلویز کے دلی ڈویژن کے مطابق دلی آنے والی کئی ٹرینوں کی آمدروفت پر اثر پڑا ہے۔ تقریباً 25 ریل گاڑیاں تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔
دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی کا ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح سات بجے 383 ریکارڈ کیا گیا۔x