بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے سات دن کے دوران گوا، مہاراشٹر اور گجرات میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ علاقے میں اِس مہینے کی 19 تاریخ تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
اگلے چند روز کے دوران جنوبی جزیرہ نما بھارت کے علاقے میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی کرناٹک میں بھی اِسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ اِدھر قومی راجدھانی دلّی کے کچھ حصوں میں آج دن میں ہلکی بارش ہوئی۔
Site Admin | August 17, 2025 3:03 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے سات دن کے دوران گوا، مہاراشٹر اور گجرات میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے
