بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش، ہماچل پردیش اور بہار کے بعض حصوں میں کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں موسمیات محکمے کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر R.K.Jenamani نے کہا کہ اِن ریاستوں میں کُہرا چھائے رہنے کے وقت 50 میٹر کی دوری تک کی صاف نظر آنے کا امکان ہے۔