بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے چھتیس اور مدھیہ پردیش میں درجہئ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے اور اترپردیش میں ہلکے سے اوسط کہرہ چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے کہا ہے کہ آج کیرالہ اور ماہے میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔
اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ کے مطابق آج صبح 7 بجے اوسط اے کیو آئی 401 درج کیا گیا۔×