December 8, 2025 9:47 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ کچھ روز کے دوران ہریانہ، پنجاب، دلّی، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے انڈمان و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارت کے محکمۂ موسمیات نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، تلنگانہ اور ودربھ میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے تین سے چار دنوں تک، اسی طرح کا موسم ہریانہ، راجستھان، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور دلّی میں رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو دنوں تک مشرقی اترپردیش، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ اگلے دو دنوں تک آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے کچھ حصوں میں اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران آج شام دلّی – NCR میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ آلودگی سے متعلق مرکزی کنٹرول بورڈ کے مطابق آج 7 بجے تک خطے میں ہوا کے معیار کا اوسط اشاریہ AQI ، تین سو درج کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔