July 8, 2025 9:27 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران ملک کے مشرقی، مغربی، وسطی اور شمال مشرقی خطوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا کہ مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں جمعرات تک شدید بارش جاری رہ سکتی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، اترپردیش، پنجاب اور ہریانہ میں بھی جمعے کے روز تک شدید ترین بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اِس کے علاوہ دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔