بھارتی محکمۂ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھ کے علاقوں میں آج شدید سے شدید تر بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔سوراشٹریہ، کَچھ، مغربی بنگال، اوڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران زبردست گرج چمک کے ساتھ شدید بارش جاری رہے گی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔اس دوران دلّی NCR میں بارش ہونے سے لوگوں کو سخت گرمی سے خاطر خواہ راحت ملی ہے۔ نوئیڈا اور گڑگاؤں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمۂ موسمیات نے دلّی-این سی آر سمیت ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش میں جمعہ تک گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Site Admin | June 17, 2025 9:37 PM
بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران مغربی بنگال، بہار، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، آسام اور میگھالیہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے
