December 27, 2025 9:38 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ تین روز کے دوران، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بہت زیادہ گھنا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اِس ماہ کی 30 تاریخ تک گہرے سے شدید گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتر پردیش میں بھی اِسی طرح کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، شمالی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں منگل تک شدید سرد لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے مشرقی اتر پردیش اور بہار کے دور دراز مقامات پر کَل سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اِس ماہ کے آخر میں انڈمان اور نکوبار جزائر میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران، دلّی NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں رکھا گیا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق، آج شام 7 بجے قومی راجدھانی کا ہوا کے معیار کا اشاریہ 390 ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔