بھارتی موسمیات محکمے نے انتہائی شدید بارش کے امکان کے مدنظر تلنگانہ، مہاراشٹر، گجرات اور گوا کے بعض حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے نے گجرات اور جنوبی ودربھ میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں اگلے تین دن کے دوران انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
اگلے دو تین دن کے دوران کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں بھی کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مشرقی راجستھان، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور ہریانہ میں بھی اگلے تین چار دن کے دوران اِسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق اگلے تین دن کے دوران دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔