بھارتی موسمیات محکمے نے اترپردیش میں، کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق ہماچل پردیش، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اُڈیشہ میں ہفتے کے روز تک صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اِدھر جموں و کشمیر اور لداخ میں، ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔×