ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 2:40 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج کیرالہ اور ماہے میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج کیرالہ اور ماہے میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل کے حصوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ آج مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں موسم سرد رہے گا۔ اِن خطوں میں کَل تک اِسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ اِس دوران دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج دوپہر ایک بجے اے کیو آئی 345 درج کیا گیا۔