November 27, 2025 9:46 AM | IMD

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے آج پنجاب میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج پنجاب میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں ہواکی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے خطے میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 346 ریکارڈ کیا گیا۔ x